کاروار 15؍مئی (ایس او نیوز)حکومت کرناٹکا کی طرف سے بے روزگار نوجوانوں کو فنی مہارت فراہم کرنے کے لئے تیار کیے گئے ویب پورٹل کا اجرأ ضلع پنچایت دفتر میں سی ای او مسٹر چندراشیکھر نائک کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے صدرضلع پنچایت جئے شری موگیر نے کہاکہ مختلف میدانوں میں نوجوانوں کو فنی مہارت اور تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے حکومت نے یہ ویب سائٹwww.kaushalkar.com بنایا ہے جہاں بے روزگار نوجوانوں کو اپنی تمام تفصیلات اور کیفیات کے ساتھ خود کورجسٹر کرنا ہوگا۔اس ویب سائٹ کے ذریعے نوجوانوں کو منتخب کرنے اور ان کی اہلیت کے مطابق انہیں ماہرانہ تربیت کا انتظام کرنے کے لئے سرکارکی طرف سے ایک خصوصی شعبہ بھی قائم کیا گیا ہے۔لہٰذا نوجوان اس سے صحیح معنوں میں استفادہ کریں۔
خیال رہے کہ اس ویب سائٹ پر رجسٹریشن کی مہم 15مئی سے 22مئی تک تمام تعلقہ پنچایت دفتروں میں جاری رہے گی۔اس کے بعد یہ سہولت ضلع ایمپلائمنٹ ایکسینچ کے دفتر میں حاصل رہے گی۔